تعلیم یافتہ اور ہنر مندنو جوانوں کو روزگا رکی فراہمی حکومت کی ذ مہ داری ہے، صوبائی وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی

منگل 10 جولائی 2018 23:30

کوئٹہ۔10جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) صوبائی وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی نے کہاکہ تعلیم یافتہ اور ہنر مندنو جوانوں کو روزگا رکی فراہمی حکومت کی ذ مہ داری ہے اور اس کی اولین تر جیح بھی صوبائی وزیر نے چیئرمین بی ڈی اے میجر (ر) اکبر لاشاری سے گفتگو کرتے ہوئے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ بی ڈی اے میں تعینات 700ملازمین ابھی تک عا رضی ہیں ۔

اور ان کے مستقلی کے مطالبے پر آج تک عمل درآمد نہیں کیا جاسکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیئرمین بی ڈی اے پر زور دیا کہ بی ڈی اے کے عارضی ملازمین کو مزید کسی تاخیر کے مستقل کیا جائے تاکہ نوجوانوں کو روز گا رکی فراہمی کی ریاستی ذ مہ داری کو پورا کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی محکموں اور اداروں کو پڑ ھے لکھے با صلاحیت نوجوانوںکو زیادہ سے زیادہ روز گار کی فراہمی یقینی بنانے کے لئیے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔چیئرمین بی ڈی اے اکبر لاشاری نے صوبائی وزیر کو یقین دہانی کرائی کہ عا رضی ملازمین کو مستقل کرنے کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ افراد کو جلدازجلد مستقل کرنے کی ہرممکن کو شش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :