انتخابات کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو براقرار رکھنے کیلئے پولیس لیویز ایف سی اور پاک آرمی کے جوان تعینا ت ہونگے امن و امان کی صورتحال کو براقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے پرامن شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہمارا قومی فریضہ ہے، انتخابات کے موقع پر سیکورٹی اور دیگر امور کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر و ڈپٹی کمشنر شیرانی عبدالخالق مندوخیل کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

منگل جولائی 23:30

کوئٹہ۔10جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی2018ء) انتخابات کے موقع پر سیکورٹی اور دیگر امور کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر و ڈپٹی کمشنر شیرانی عبدالخالق مندوخیل کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کمانڈنٹ ایف سی کرنل ریحان ستی 29 بریگیڈ کے کرنل ابرار ونگ کمانڈر مانی خواہ لیفٹیننٹ کرنل آغا علی ڈی پی او آصف حلیم بلوچ میجر عظمت میجر دانش اسسٹنٹ کمشنر سید عبدالغفور شاہ آر اوز لعل جان موسیٰ خیل ڈاکٹر محمد انور حریفال اور دیگر نے شرکت کی ڈی آر او عبدالخالق مندوخیل نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع شیرانی کے کل 54 پولنگ اسٹیشنوں میں سے دوحساس ترین اور سات حسا س پولنگ اسٹیشن قرار دئیے گئے ہیں جن کو مانیٹر کرنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائینگے اجلاس میں کہا گیا کہ انتخابات کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو براقرار رکھنے کیلئے پولیس لیویز ایف سی اور پاک آرمی کے جوان تعینا ت ہونگے امن و امان کی صورتحال کو براقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے پرامن شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہمارا قومی فریضہ ہے پولنگ کے عمل کو بروقت شروع کرنے کیلئے عملے کو انتخابات سے ایک دن قبل پولنگ اسٹیشن تک پہنچانے کو یقینی اور روشنی کا بھی انتظام کیا جائیگاا۔

(جاری ہے)

پولنگ عملے اور انتخابی مواد کو محفوظ طور پر مکمل سیکیو رٹی میں پہنچایا جائیگااجلاس میں کہا گیا کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر کسی کو موبائل فون بالخصوص کیمرے والے موبائل لیجانے کی اجازت نہیں ہوگئی