رائے دہند گان کی سیکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے انہیںپر امن ماحول میں اپنے حق رائے دہی کو استعمال کرنے کیلئے پورا موقع فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائیگا ،نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ترجمان صوبائی حکومت ملک خرم شہزاد

منگل 10 جولائی 2018 23:30

کوئٹہ۔10جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ترجمان صوبائی حکومت ملک خرم شہزاد نے آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے علاوہ الیکشن 2018 کے موقع پر امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، نگران صوبائی وزیر نے امید ظاہر کی کہ پولیس امن و امان نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ باہمی رابطہ اور تعاون کو بر قرار رکھتے ہوئے انتخابات کے دوران امن و امان کے حوالے سے اپنامؤثر کردار اد ا کرے گی اور رائے دہند گان کی سیکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے انہیںپر امن ماحول میں اپنے حق رائے دہی کو استعمال کرنے کیلئے پورا موقع فراہم کرنے کو یقین بنایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

آئی جی پولیس نے صوبائی وزیر کو یقین دلایا کہ پولیس انتخابات کے دوران امن و امان کو بر قرار رکھنے کیلئے تمام تر اقدامات کرے گی ۔ آئی جی پولیس نے اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات ملک خر م شہزاد کو محکمہ پولیس کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔