پولیس جرائم کے خاتمے کے ساتھ ساتھ عوام کی مدد کیلئے بھی اہم کردار ادا کررہی ہے، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ

منگل جولائی 23:30

کوئٹہ۔10جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی2018ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ پولیس جہاں جرائم کے خاتمے میں اپنا موثر کردار ادا کررہی ہے وہیں دوسری جانب وہ عوام کی مدد کیلئے بھی اپنا اہم کردار ادا کررہی ہے ،یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ایگل فورس کے جوانوں کو ایک شہری کی فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال پہچانے اور اس کے پاس موجود نقدی ،،موبائل اور موٹر سائیکل کوبحفاظت اپنی تحویل میں لینے پر نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا ہے کہ پولیس فورس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے علاوہ جرائم کے خاتمے کیلئے دی گئی اپنی ذمہ داریاں بہ طریق احسن ادا کررہی ہے جبکہ ساتھ ساتھ عوام کی ہروقت مدد کیلئے بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایگل فورس کے معمول کے گشت پرزرغون روڈ اکرم ہسپتال کے قریب ایک نوجوان حمید اللہ موٹر سائیکل سے گر کر بیہوش پڑا تھا ایگل فورس جوانوں نے اسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا اور اس کے والد امین الله کو اطلاع دی ، طبی امداد کے بعد نوجوان کو اس کے روڈ پر گرے ہوئے 55ہزار روپے ایک عدد موبائل اور موٹر سائیکل واپس کردی، ڈی آئی جی نے کہا کہ ایگل فورس کے جوانوں نے پولیس فورس کا نام بلند کیا اور انسان دوستی کی مثال قائم کرکے عوام اور پولیس کے مابین قائم دیرینہ رشتہ اور اعتماد کاکو بحال رکھا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ نے ان ایگل جوانوں میں انسان دوستی کی مثال قائم کرنے پر نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :