Live Updates

لاہور، الزامات لگانے سے کوئی وزیراعظم نہیں بنتا،حمز ہ شہباز

�زیراعظم بننے کے لئے نواز شریف کی طرح کام کرنا پڑتا ہے، سال پہلے ملک میں 18,18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو تی تھی آج کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہے،رہنما مسلم لیگ ن

منگل 10 جولائی 2018 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ الزامات لگانے سے کوئی وزیراعظم نہیں بنتا نواز شریف کی طرح خدمت کرنی ہوتی ہے جھوٹ بولنے کا ورلڈ کپ ہوتا تو عمران خان نمبر ون ہوتا۔لاہو رمیں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے پشاور کے عوام کو دھوکہ دیا ہے نواز شریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا 5 سال پہلے ملک میں 18,18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو تی تھی آج کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے 70 سالوںمیں 18 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی اور نواز شریف کے دور میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے اور گالیاں دینے سے کوئی وزیراعظم نہیں بنتا وزیراعظم بننے کے لئے نواز شریف کی طرح کام کرنا پڑتا ہے اگر جھوٹ بولنے کا ورلڈ کپ ہوتا تو عمران خان کی پہلی پوزیشن ہوتی انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ہم کرپشن فری پاکستان بنائیں گے 5 سال میں عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں کیا کیا ان کا احتساب والا ادارہ بند کر دیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ لندن میں ڈاکٹروں نے کہا کہ کلثوم نواز بہت بیمار ہیں نواز شریف نے کہا کہ قوم میرا نتظار کر رہی ہے اس نواز شریف کا 13 جولائی کو ایئر پورٹ پر آپ نے استقبال کرنا ہے انہو ں نے کہا کہ پشاور میں آج تک بھی ایک ہی ایل آر ایچ ہسپتال ہے جبکہ ہم نے پنجاب میں ہسپتالوں کا جال بچھایا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات