ایک شخص نے صرف ایک ہاتھ سے 24 گھنٹے میں 2,474روبک کیوبس حل کرلیے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 10 جولائی 2018 23:59

ایک شخص نے صرف ایک ہاتھ سے 24 گھنٹے میں 2,474روبک کیوبس حل کرلیے
روبک کیوبس ے ماہر ایک بھارتی شخص نے صرف ایک ہاتھ استعمال کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں2,474 روبک کیوبکس حل کر کے نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔
چنائے سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ کرشنا سائی نے اس ریکارڈ سے متعلق ضروری کاغذات گینیز ورلڈ ریکارڈ کو بھیجے ہیں۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 2014 میں بھارت کے ہی ایک شخص  کرشنم راجو گادراجو نے بنایا تھا۔

(جاری ہے)

کرشنم نے ایک ہاتھ سے 24 گھنٹے میں  2,174  روبک کیوبس حل کیے تھے۔


کرشنا کا کہنا ہے کہ اس نے بچپن میں اپنے دوست کی ہدایات کے مطابق روبک کیوب حل کرنا شروع کیے۔ 2014 میں وہ مقابلے لگانے لگا۔ کرشنا نے روبک کیوب کو سیکھنے کے لیے یوٹیوب سے بھی مدد لی۔  وہ اوسطاً 10 سیکنڈ میں ایک روبک کیوب حل کرسکتا ہے۔
کرشنا نے بتایا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کو جو کاغذات بھیجے گئے ہیں۔ ان میں 24 گھنٹوں کی ویڈیو بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :