سالانہ عرس بھنگالی شریف میں مسلم لیگ (ن)مخالف بیانیہ کی گونج،شیخ رشید کی اختتامی تقریب میں شرکت،پیر سلطان شاہ نے کامیابی کی نوید سنا دی،سرپرست اعلیٰ دربار شریف مخدوم عباس شاہ کی بھی ن لیگ کو ووٹ نہ دینے کی ہدایت

بدھ 11 جولائی 2018 00:10

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) دربار حسینی فیض رساں بھنگالی شریف کے سالانہ تین روزہ عرس کی تقریبات میں مسلم لیگ (ن)مخالف بیانیہ کی گونج سنائی دیتی رہی،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمدنے اختتامی تقریب میں شرکت اور مختصر خطاب بھی کیا،اختتامی دعا ء سے قبل اپنے خطاب میںپیرسید سلطان علی شاہ ہمدانی نے ختم نبوتؐ حلف نامہ میں تبدیلی کی سازش بے نقاب کرنے پر سربراہ عوامی مسلم لیگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی کامیابی کی نوید بھی سنا دی،دوسری طرف سرپرست اعلیٰ دربار بھنگالی شریف پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی نے بھی اپنے خطاب میں ختم نبوت ؐ حلف نامہ کی تبدیلی میں مسلم لیگ ن کے مبینہ طور پر ملوث ہونے پراپنے مریدین کون لیگ کو ووٹ نہ دینے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ عنوان :