گوجر خان۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے یوسی جھونگل اور جاتلی کے طوفانی دورے،مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونیوالے کونسلرز پیپلز پارٹی میں شامل

بدھ جولائی 00:10

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے یوسی جھونگل اور جاتلی کے طوفانی دورے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے کونسلرز پیپلز پارٹی میں شامل انہوں نے شمولیت کا اعلان سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی موجودگی میں موہڑہ آہیر اور درکالی خورد ہونے والے جلسوں کے دوران کیا اس کے علاوہ بہیر کلیال کی جعفری ،اور ڈھوک اعوان کی اعوان برادریوںنے بھی راجہ پرویز اشرف کی بھر پور حمایت کا علان کیا اس موقع پر راجہ پرویز اشرف کا پُر تپاک استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے بڑے قافلے کی موجودگی میں انہیں پنڈال میں لایا گیا تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن 2018کی آمد کے ساتھ ہی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے سیاسی اکھاڑنے سجانے کی بھرپور تیاریاں شروع کر دیں گزشتہ روز سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے یونین کونسل جاتلی اور جھونگل کے طوفانی دورے کر کے کئی اہم کامیابیاں سمیٹ لیں یوسی جاتلی کے گائوں ڈھوک آہیر میں ملک نیروز اور ملک نسیم نے جلسے کاہتمام کیا گیا جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے شرکت کی اس موقع پر یونین کونسل جاتلی سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے کونسلر سعید عباس نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی بعد ازاں راجہ پرویز اشرف نے وائس چیرمین راجہ زیشان اکبرکی طرف سے بہیر کلیال میں قائم کیے جانے والے مرکزی الیکشن کے آفس کا افتتاح کیا اور یونین کونسل جھونگل کے گائوں درکالی خورد میں جنرل کونسلر غلام عباس کی طرف سے منعقدہ کیے گے جلسے میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے تو سینکڑوں موٹر سائیکلوں ،گاڑیوں کے ایک بڑے قافلے کی شکل میں جب سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف روانہ ہوئے تو گھروںکی چھتوں سے عورتوں نے راجہ پرویز اشرف پر پھول نچھاور کیے ان کا والہانہ استقبال کیا انہیں ڈھول کی تھاپ پر جلسہ گاہ پہنچایا گیا پنڈال میں موجود لوگوں نے جیے بھٹو اور راجہ پرویز اشرف زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد نو جوانوں کے لیے روزگار گوجرخان کے گیس سے محروم دیہاتوں میں گیس کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر ۔

ہسپتال ،کالجز اور یونیورسٹیاں کی تعمیر اولین ترجیح ہو گی 2008 میں الله کے فضل و کرم اور آپ کی دی ہوئی ووٹ سے منتخب ہوا جس وجہ سے گیس کی فراہمی ،دولتالہ میں نادرہ ،گوجرخان میں پاسپورٹ آفس ،مندرہ چکوال اور سوہاہ چکوال کی سڑکیں ،گوجرخان میں انڈر پاس کے علاوہ دیگر منصوبوں کی فراہمی ممکن ہو سکی25جولائی کا دن آپ کے بچوں کے مستقبل اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے ۔

Your Thoughts and Comments