گوجر خان، تحصیل گوجرخان میں تحریک انصاف کی جیت یقینی ہوچکی ہے،چوہدری جاوید کوثر

بدھ جولائی 00:10

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے نامزد اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 08چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحصیل گوجرخان میں تحریک انصاف کی جیت یقینی ہوچکی ہے اس وقت تحصیل گوجرخان کی ہریونین کونسل سے لوگ جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں اور انشااللہ اس بار مخالفین کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑئے گا کیونکہ اب اہلیان گوجرخان کی نظریں صرف اور صرف تحریک انصاف پر ہی مرکوز ہیں جو ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لائے گئی ان خیالات کااظہار اُنہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوںنے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مخالفین خائف ہیں اور اپنی شکست سامنے دیکھائی دے رہی ہے ۔