حلقہ این اے 57 سے شاہد خاقان عباسی اورپی پی 6 سے راجہ اشفاق سرور بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے

بدھ 11 جولائی 2018 00:10

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) حلقہ این اے 57 سے شاہد خاقان عباسی اورپی پی 6 راجہ اشفاق سرور بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ہمارے منتخب نمائندوں نے مری میں اربوں روپے کے میگاپرجیکٹ دئیے اور سٹرکوں کا جال پھیلایا دیہی علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن ،زچہ وبچہ ہسپتال کی تعمیر سمیت کئی بڑے منصوبے شاہد خاقان عباسی اورراجہ اشفاق سرور کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی نے بطور مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی آبائی یونین کونسل دیول میں این اے 57 اور پی پی 6 کے الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے نادر شاہدخاقان عباسی ،راجہ ا سامہ اشفاق سرور اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں اہل علاقہ کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور اپنے امیدواروں کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔