جولائی کاسورج شیر کی فتح کی نویدلیکر طلوع ہوگا،اویس عباس

بدھ 11 جولائی 2018 00:10

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن مری کے رہنماء اویس عباس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 25 جولائی کاسورج شیر کی فتح کی نویدلیکر طلوع ہوگاامیدوار حلقہ این اے 57 شاہد خاقان عباسی اور حلقہ پی پی 6 سے مسلم لیگ ن کے امیدوارراجہ اشفاق سرور بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے مسلم لیگ ن ترقی کانشان ہے ہمیشہ مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں میگا پروجیکٹ مکمل کئے گئے توانائی کا بحران،دہشت گردی ،سی پیک منصوبوں سمیت مری میں بھی اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے گئے جس سے جہاں مری کے عوام کا معیار زندگی بہتر ہواوہاں مری کی سیاحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے یہی وجہ ہے کہ مری کے باشعور عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو کامیاب کرایا اور آنے والے انتخابات میں بھی انشاء اللہ مسلم لیگ ن کو ہی کامیاب کرائینگے ۔