وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت

بدھ 11 جولائی 2018 01:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پشاور میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں قیمتی جانیں ضائع اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بم دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی (پی کے 78) ہارون بلور بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔ یہ دھماکہ منگل کی رات پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کی کارنر میٹنگ میں کیا گیا۔