Live Updates

حکومت 13 جولائی کو لندن سے لاہور ائیرپورٹ آمد پر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمدرآمد کرے گی،نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قانون و انصاف بیرسٹر علی ظفر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 11 جولائی 2018 01:30

حکومت 13 جولائی کو لندن سے لاہور ائیرپورٹ آمد پر سابق وزیراعظم محمد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قانون و انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ حکومت 13 جولائی کو لندن سے لاہور ائیرپورٹ آمد پر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمدرآمد کرے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی کی گرفتاری میں حکومت نیب سے تعاون کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے ائیرپورٹ کے ارد گرد اہم و موثر اقدامات کیے جائیں گے اور اگر کسی نے ان کی گرفتاری کو روکنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے مطابق محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی کو ائیرپورٹ کے احاطے سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات