نگران وفاقی وزیر اطلاعات سید علی ظفر کی پشاور میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت

بدھ جولائی 01:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) نگران وفاقی وزیر اطلاعات سید علی ظفر نے پشاور میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیر اطلاعات نے اے این پی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور اور دیگر کارکنوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ سید علی ظفر نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

Your Thoughts and Comments