سعودی فورسز نے یمنی حوثی باغیوں کا جازان کی جانب داغا بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا

بدھ 11 جولائی 2018 11:20

سعودی فورسز نے یمنی حوثی باغیوں کا جازان کی جانب داغا بیلسٹک میزائل ..
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) سعودی فورسز نے جازان کی جانب داغے گئے حوثیوں کے بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے گزشتہ روز یمن سے حوثی باغیوں کے جنوب مغربی شہر جازان کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا ہے۔حوثیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی نے قبل ازیں یہ اطلاع دی تھی کہ بدر ۔

(جاری ہے)

1 میزائل سے جازان اکنامک سٹی کو ہدف بنایا گیا تھا۔اس شہر میں سعودی آرامکو تیل صاف کرنے کا ایک کارخانہ لگا رہی ہے۔ توقع ہے کہ یہ کارخانہ 2019ء تک مکمل طور پر فعال ہوجائے گا۔فوری طور پر حوثیوں کے اس میزائل حملے میں کسی مالی یا جانی نقصان کوئی اطلاع نہیں ہے۔یمن کے دارالحکومت صنعاء اور بعض دوسرے شہروں پرقابض باغیوں نے حالیہ مہینوں کے دوران میں سعودی شہروں کی جانب بیسیوں میزائل داغے ہیں۔ان میں سے بیشتر کو سعودی عرب کی دفاعی فورسز نے فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا تھا۔