وائس چانسلرکے آئی یو کی یوآئی گرین میٹرک ورکشاپ میں شرکت

بدھ 11 جولائی 2018 14:41

گلگت11جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (کے آئی یو)کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ عالمی نے جامعات کی درجہ بندی کی قومی ورکشاپ بابت یو آئی گرین میٹرک میں بطور رکن پینل شرکت کی۔ یہ قومی ورکشاپ گذشتہ روز ہائرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہائرایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین تھے۔

اس ورکشاپ کے پینل ارکان میںسرفہرست کے آئی یوکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے علاوہ یو آئی گرین میٹرک کے چیئرمین پروفیسر ریری فطری ساری ، ڈائریکٹر گرین آفس مشہد ایران پروفیسر ڈاکٹر فاطمیہ طباطبائی یزدی، ایڈوائزرآرکٹیکچر ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کیمپس محمد افضل ابراہیم اور ایکسپرٹ ممبر آف یو آئی گرین میٹرک جنیدی ایس ایس رکن پینل موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :