بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

بدھ 11 جولائی 2018 14:43

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت پانی وبجلی، اوگرا اور بجلی کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کو فریق بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا مگر اس کے باوجود شہروں میں تین گھنٹے دیہاتوں میں سات یا آٹھ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اور اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا شیڈول لیسکو سمیت تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دیا جائے۔