Live Updates

تحریک انصاف کے امیدوار علی اصغر خان کی قیادت میں بیروٹ ملکوٹ پلک میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی ریلی

بدھ 11 جولائی 2018 14:47

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار این اے 15 علی اصغر خان کی قیادت میں بیروٹ ملکوٹ پلک میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے ریلی نکالی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علی اصغر خان نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی امنگوں کی ترجمان ملک میں نظام کی تبدیلی کی خواہ ہے جس کیلئے 22 سالوں سے عمران خان جدوجہد کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ این ای15 کی محرومیوں کا خاتمہ اہل قیادت کے انتخاب میں مضمر ہے، بیروٹ اور پلک یونین کونسلوں کے عوام نے متحد ہو کر تبدیلی کی نوید سنا دی ہے،25 جولائی کو عوام چوروں اور لٹیروں کا احتساب کریں اور حق کیلئے انتخابی نشان بلے پر مہر لگا کر پی ٹی آئی امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ علی اصغر خان کا کارواں کے ہمراہ بیروٹ پلک پہنچے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، ان پر پھول نچھاور کئے گئے۔ کارکنوں نے اپنے تمام گلے شکوے دور کرتے ہوئے متفقہ طور پر علی اصغر خان کی کامیابی کیلئے مہم چلانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات