سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

سپریم کورٹ نے فیصلے کے روز مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کو عدالت میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 11 جولائی 2018 14:54

سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جولائی 2018ء) سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اب تک پاکستان مسلم لیگ ن کے کئی رہنماؤں پر توہین عدالت کا کیس چل چکا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے خلاف بھی توہین عدالت کا کیس چلتا رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔عدالت نے فیصلے کے روز طلال چوہدری کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ جس روز طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ سنایا جائے۔اس روز طلال چوہدری عدالت میں موجود ہوں۔

(جاری ہے)

جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے ابھی طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ نہیں دی۔

جب کہ طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کیس کا فیصلہ الیکشن کے بعد سنایا جائے۔ واضح رہے کہ یکم فروری کو عدلیہ مخالف تقریر پر آرٹیکل 184 (3) کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔ طلال چوہدری نے جڑانوالہ کے جلسے میں مبینہ طور پر ججز کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی، وہ اس سے قبل بھی پاناما کیس کے سلسلے میں شریف خاندان کے مالی اثاثوں کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی اور عدلیہ پر تنقید کرچکے ہیں۔

تاہم اب سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے فیصلے کے روز مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کو عدالت میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ مناسب وقت پر سنایا جائے گا۔