الیکشن کمیشن نے سندھ کے 29 اضلاع میں حساس اور حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات جاری کر دیں

65 فیصد پولنگ اسٹیشنز اور بوتھ حساس اور حساس ترین قرار

بدھ 11 جولائی 2018 15:58

الیکشن کمیشن نے سندھ کے 29 اضلاع میں حساس اور حساس ترین پولنگ اسٹیشنز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے سندھ کے 29 اضلاع میں حساس اور حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات جاری کر دیں، 65 فیصد پولنگ اسٹیشنز اور بوتھ حساس اور حساس ترین قرار دے دیئے گئے،25 جولائی کا انتخابی دنگل، سندھ میں 29 اضلاع کے کل 17 ہزار747 پولنگ اسٹیشنز، 65 فیصد حساس اور حساس ترین قرار،20 ہزار 165 پولنگ بوتھ بھی انتہائی حساس کی فہرست میں شامل۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے کے 5 ہزار 673 پولنگ اسٹیشن حساس ترین جبکہ 5 ہزار 776 پولنگ اسٹیشن حساس ہیں۔29 اضلاع میں سب سے زیادہ حساس ترین خیر پور کو قرار دیا گیا ہے جہاں 788 پولنگ اسٹیشنز اور 2502 پولنگ بوتھ انتہائی حساس ہیں۔۔ دوسرے نمبر پر حساس ترین کورنگی کراچی ہے جہاں 732 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین کی فہرست میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

۔ کراچی کے پانچ اضلاع میں مجموعی طور پر 2134 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین قرار۔

۔لاڑکانہ کے 209، سکھر 169، نوابشاہ کے 191 ۔تھرپارکر205 ، حیدرآباد 95 ،،،گھوٹکی117،،،بدین 195، کشمور 95، جامشورو کے 125 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔۔شہدادکوٹ 100،جیکب آباد91،مٹیاری کی70۔۔ ٹنڈومحمد خان کے 50، میرپورخاص 40، عمر کوٹ 40 اسٹیشنز حساس ترین ہیں۔حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں۔پاک فوج،رینجرز اور پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات ہو گی۔