Live Updates

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کیخلاف امیدواروں سے ٹکٹ کیلئے حلف نامے لینے سے متعلق درخواست خارج کر دی

بدھ 11 جولائی 2018 16:04

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کیخلاف امیدواروں سے ٹکٹ کیلئے حلف نامے لینے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خلاف امیدواروں سے ٹکٹ کے لئیے حلف نامے لینے سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کر دی۔بدھ کو الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں سے حلف نامے لینے سے متعلق کیس کی سماعت ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی،تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ،بابر اعوان نے کہا کہ درخواست گزار نے حلف نامہ خود بنایا۔

یہ تحریک انصاف کا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یہ حلف نامہ درخواست گزار گھر سے ٹائپ کر کے لائے ہیں۔ ہم نے ایسا حلف نامہ کبھی نہیں مانگا۔ہم نے امیدواروں سے ڈیکلریشن مانگا تھا کہ آپ 62 اور 63 پر پورا اترتے ہیں۔ہمارے درجنوں لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملا وہ بھی آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ میں نے ٹکٹ کے لئے اپلائی کیا تو مجھ سے 50 ہزار روپے اور حلف نامہ مانگا گیا،میں نے حلف نامہ اور پیسے دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نی5 ہزار لوگوں سے ایفی ڈیوٹ لیا گیا ہے جبکہ صرف 500 یا 600 لوگوں کو ٹکٹ جاری ہوئے۔ ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ نے بیان حلفی نہیں دیا،دوسرے کی زمہ داری کس طرح لے سکتے ہیں ،الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کر دی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات