منی لانڈرنگ کیس ،

حسین لوائی کے ریمانڈ میں 14 جولائی تک کی توسیع کردی گئی

بدھ 11 جولائی 2018 16:04

منی لانڈرنگ کیس ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) ڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی اور طحہ رضا کے ریمانڈ میں 14 جولائی تک کی توسیع کردی گئی۔ بدھ کو منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی اور طحہ رضا کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر ایف آئی اے نے عدالت میں ابتدائی تفتیشی رپورٹ پیش کی جب کہ تفتیشی افسر نے ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کردی۔

سماعت کے دوران وکیل حسین لوائی نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بینک کی 200 برانچیں ہیں، ہزاروں ملازمین بے روز گار ہوجائیں گے جب کہ لوگ رقوم نکلوارہے ہیں اور تحقیقات ہوچکی ہے، یہ ڈکیتی کا مقدمہ نہیں جو کیس پراپرٹی برآمد کرنی ہو، اکا ئو نٹ میں رقم آئی اور دوسرے کے اکانٹ میں چلی گئی جب کہ اکانٹ میں آنے والی رقم کا ریکارڈ اسٹیٹ بینک کو بھیج دیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے از خود نوٹس پر ہی ریکارڈ فراہم کیا جارہا ہے، 15 جنوری سے تحقیقات کررہے ہیں لیکن کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا جب کہ حسین لوائی کو سپریم کورٹ میں پیش کرنا ہے لہذا ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد حسین لوائی اور طحہ رضا کے ریمانڈ میں 14 جولائی تک کی توسیع کردی۔