الیکشن کمیشن کا انعام غنی کی انٹیلی جنس بیورو میں پوسٹنگ پر اعتراض

انعام غنی ڈی جی آئی بی احسان غنی کے چھوٹے بھائی ہیں ،نگران حکومت گریڈ 20 تا 22 کے افسروں کے تقرر تبادلے الیکشن کمیشن کی مشاورت سے کرتی ہے

بدھ 11 جولائی 2018 16:04

الیکشن کمیشن کا  انعام غنی کی انٹیلی جنس بیورو میں پوسٹنگ پر اعتراض
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے پولیس گروپ کے گریڈ 20 کے افسر انعام غنی کی انٹیلی جنس بیورو میں پوسٹنگ پر اعتراض لگا تے ہوئے کہا ہے کہ انعام غنی ڈی جی آئی بی احسان غنی کے چھوٹے بھائی ہیں ،نگران حکومت گریڈ 20 تا 22 کے افسروں کے تقرر تبادلے الیکشن کمیشن کی مشاورت سے کرتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس گروپ کے گریڈ 20 کے افسر انعام غنی کی انٹیلی جنس بیورو میں پوسٹنگ پر الیکشن کمیشن نے اعتراض لگا دیا۔

وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے اعتراض کے باعث آئی بی کی ریکوزیشن مسترد کر دی۔ انعام غنی ڈی جی آئی بی احسان غنی کے چھوٹے بھائی ہیں۔انعام غنی کی آئی بی میں پوسٹنگ کی ریکوزیشن کی منظوری سابق ڈی جی ڈاکٹر سلیمان نے دی تھی۔نگران حکومت گریڈ 20 تا 22 کے افسروں کے تقرر تبادلے الیکشن کمیشن کی مشاورت سے کرتی ہے۔