فیصل آباد اور سرگودھاڈویژن کے کالجز میں نئے بھرتی ہونے والے 111مرد وخواتین لیکچررز کی تربیت شروع ہو گئی

بدھ 11 جولائی 2018 16:20

فیصل آباد۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کے زیراہتمام فیصل آباد اور سرگودھاڈویژنز کے کالجز میںنئے بھرتی ہونے والے 111مرد وخواتین لیکچررز کی تربیت شروع ہوگئی ہے جو 21 جولائی تک جاری رہے گی۔گورنمنٹ کالج آف سائنس میں ہونے والی ٹریننگ میں دونوں ڈویژنز سے 50میل اور 52فی میل لیکچررزشرکت کررہے ہیں۔

افتتاحی سیشن میں ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر محمد عالم مہمان خصوصی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چوہدری امداد اللہ ودیگر بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر کالجز نے لیکچررز کو تربیتی سیشن کی اہمیت سے آگاہ کیا اور کہا کہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے تربیتی پروگرامز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لیکچررز سے کہا کہ ان کے فرائض محنت،لگن اور توجہ کے متقاضی ہیں لہٰذا وہ ٹریننگ پروگرام سے بھرپور استفادہ کریں اور سیکھے گئے ہنر کو احسن انداز میں بروئے کار لائیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے بتایا کہ ٹیچرز ٹریننگ تھرڈ بیچ 21جولائی تک جاری رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ سیشن میں فیصل آباد کے 55 اور سرگودھا ڈویژن کے 56مرد وخواتین لیکچراز شامل ہیں۔اس موقع پر رانا مزمل خاں،ڈاکٹر کلثوم ،عارفہ مبشر ودیگر ٹرینرزنے لیکچررز کو تدریسی امور کے بارے میں آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :