گراں صوبائی وزیربرائے لائیو اسٹاک خیر محمد جونیجو کے حکم پرڈائریکٹر خیر محمد خاصخیلی معطل

منصوبے کے سابق ڈائریکٹر جنرل کے خلاف انکوائری کرکے کیس نیب کو ارسال کرنے کی ہدایت

بدھ 11 جولائی 2018 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) نگراں صوبائی وزیربرائے لائیو اسٹاک وفشریز ،زراعت ،سپلائی اینڈ پرائسز ،جنگلات وجنگلی حیات خیر محمد جونیجو نے کہا ہے کہ ناقص منصوبہ بندی ،غلط حکمت عملی اور کرپشن کی وجہ سے عوامی مفاد کے منصوبے رکاوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں اور بد قسمتی سے عوام سے ٹیکس کی مد میں وصول شدہ رقم ضائع ہونے کا یہ سلسلہ سالوں سے جاری ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز منگل کورنگی کراچی میں واقع اینیمل کمپلیکس کے دورے کے موقع پر وہاں جاری مختلف اسکیموں میں سست رفتاری اور مکمل شدہ اسکیموں کو عملی طرح شروع نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹوریٹ آف پولٹری پروڈیکشن اینڈ ریسرچ ،لائیو اسٹاک ایکسپریمینٹل اسٹیشن اور سندھ پولٹر ی ویکسینیشن سینٹر کے افسران اور دیگر بھی موجود تھے دورے کے دوران نگراں صوبائی وزیر خیر محمد جونیجو نے پونے پانچ کروڑ روپے خرچ ہونے کے باوجود رکاوٹ کا شکار پو لٹری پروڈیکشن ریسرچ کنٹرول شیڈکے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر خیر محمد خاصخیلی کو معطل کرنے کا حکم دیا اور منصوبے کے سابق ڈائریکٹر جنرل کے خلاف انکوائری کرکے کیس نیب کو ارسال کرنے کی ہدایت بھی دی بعد ازاں نگراں صوبائی وزیر نے ورلڈ بینک کے تعاون سے 25کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے آرٹی فیشل انسیمنیشن سینٹر کارورہ کیا اور مکمل شدہ اس منصوبے پر عملی طورپر کام نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ اس سینٹر کو فوری طور پر فعال کرکے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کی جائیں اور اس ضمن میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے بعد ازاں سند ھ انسٹیٹیوٹ آف اینیمل ہیلتھ کے ڈائریکٹر نذیر کلہوڑو نے کارکردگی رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ادارے میں پولٹری میں پائی جانے والی17بیماریوں کی تشخیص اور ان کے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور یہ اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے جو اپنے اخراجات کے سلسلے میں خود کفیل بھی ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں تیار ہونے والی ادویات صوبے اور ملک کے دیگر حصول میں بھی بھجوائی جاتی ہیں ۔