الیکشن مہم کے دوران امید واروںپردہشت گردحملے انتخابی عمل کو سبوتاژکرنے کی کوشش ہے ،حاجی حنیف طیب

بدھ 11 جولائی 2018 15:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ ،سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے پشاورکے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنرمیٹنگ میں خودکش دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔واقعے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما،پشاورسے صوبائی اسمبلی کے امیدواربیرسٹرہارون بلورسمیت 20افرادکے شہادت اور 60سے زائد لوگوں کے زخمی ہونے پر افسوس کااظہار،لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کے لئے دعاکی۔

حاجی حنیف طیب نے الیکشن مہم کے دوران،اُمید واروںپردہشت گردحملے کو انتخابی عمل کو سبوتاژکرنے کی ناکام کوشش قراردیاہے۔انہوںنے کہاکہ آج سے چھ سال پہلے ہارون بلورکے والدبشیر بلورکوبے دردی سے شہید کیاتھا اُس وقت میں نے تعزیت ہارون بلورسے کی تھی۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ آج میں نے نمائندہ وفد اظہارتعزیت اورواقعے کی مذمت کے لئے بھیجا ہے ،جوپشاورمیںخاندان کے بزرگ غلام احمدبلوراور الیاس بلور سے ملاقات کریں گا۔

حاجی حنیف طیب کا مزیدکہناتھا کہ وزارت داخلہ بھی اس خدشات کا اظہارکرچکے تھے کہ ’’ بیرون ملک سے الیکشن کوسبوتاژکرنے کے خدشات ہیں،انتخابات کے دوران دہشت گردی ہوسکتی ہے اوراُمیدواروں کونشانہ بنایا جاسکتا ہے‘‘۔انہوںنے سوال کیاکہ خیبرپختوانخواہ کی حکومت نے وزارت داخلہ کی اس رپورٹ کی روشنی میںاقدامات کیوں نہیں کئے انہوںنے صوبائی ومرکزی حکومتوں سے دہشت گردوں کے خلاف فی الفورکارروائی کرنے،سیاسی جماعتوں اور ان کے امیدواروں کے لئے سیکورٹی یقینی بنائے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کابھی یہ ہی مطالبہ ہے کہ شفاف ،پرامن الیکشن کا بروقت انعقادکرنا نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے۔