مظفرآباد، دومیل سیداں میں چوری کی بڑھتی ہوئی واردات

چور تالے توڑ کر گھر سے 15تولہ سونا ، ایک لاکھ 85ہزار روپے اور دیگر سامان لے اڑے

بدھ 11 جولائی 2018 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) دارالحکومت کے مرکزی علاقہ دومیل سیداں میں چوری کی بڑھتی ہوئی واردات، چور تالے توڑ کر سید آفاق مسکین ولد سید مسکین شاہ بخاری چکار والے حال اپر دومیل سیداں کے گھر سے 15تولہ سونا اور ایک لاکھ 85ہزار روپے اور دیگر سامان لے اڑے۔گھر والے گائوں گئے ہوئے تھے۔اس سے قبل سابق ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل میر مشتاق حسین کے بڑے بھائی میر غلام ربانی کے گھر کاچور رات کی تاریکی میںصفایا کر گئے۔

اس سے پہلے چہلہ بانڈی میں جنرل سیکریٹری تاجر یونین مدینہ مارکیٹ کے گھر چوری ہوئی۔ چہلہ بانڈی میںیونیورسٹی کے نزدیک وادی نیلم روڈ پر عالمی شہرت یافتہ صحافی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے انٹرنیشنل ممبرغلام اللہ کیانی کے گھر چوری کی بڑی وارادت ہوئی۔

(جاری ہے)

چہلہ میں ہی نیلم روڈ پرمدینہ پلازہ کے سامنے دوبئی پلٹ شہری الطاف آف بھیڑی کے گھرڈاکہ اور کئی گاڑیوں کی بیٹریوں کی چوری ہوئی جس نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا ہے۔

اس نمائیندہ نے تھانہ صدر کے حدود میں چوری کے ایک متاثرہ شہری سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ ان کے گھر چوری کو سات ماہ ہو چکے ہیں۔ اس دوران کیس کے نصف درجن انچارج تفتیشی تبدیل کر دیئے گئے۔ پولیس کے اس طریقہ کار سے جیسے چوروں کو آزادی دی گئی ہے۔ اس سے قبل شہرکے مرکزی علاقوںگوجرہ میںایس ایس پی عابد میر، اپر چھتر میں ایک ڈی آئی جی کی بیٹی کے گھر میں چوری ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :