شامی فوج نے درعا کے اطراف اپنے زیر کنٹرول علاقوں کو وسیع کر لیا

فوج اپوزیشن گروپوں اور شہریوں کیساتھ مصالحت کے ذریعے اثرو رسوخ کا دائرہ کار بڑھارہی ہے

بدھ 11 جولائی 2018 15:30

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) شام میں بشار حکومت کی فوج نے درعا کے اطراف اپنے زیر کنٹرول علاقوں کو وسیع کر لیا ہے۔ شامی سرکاری میڈیا کے مطابق حالیہ پیش قدمی اردن کے ساتھ سرحدی پٹی پر مکمل کنٹرول کے بعد سامنے آ رہی ہے۔شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے شمال مغربی درعا کے نواح میں واقع قصبے الحارہ پر پمفلٹس بھی گرائے ہیں۔

(جاری ہے)

شام میں انسانی حقوق کے نگراں ادارے المرصد السوری کے مطابق یہ پمفلٹس ایسے وقت میں گرائے گئے ہیں جب شامی حکومت کی فوج مختلف قصبوں میں داخل ہو کر اپوزیشن گروپوں اور شہریوں کے ساتھ مصالحت کے ذریعے درعا صوبے میں اپنے رسوخ کے دائرہ کار کو بڑھا رہی ہے۔ بشار کی فوج اور ہمنوا ملیشیاؤں نے صوبے کے 80 فیصد رقبے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔دوسری جانب بشار کی فوج نے اچانک سے اِدلِب کے مغربی اور شمالی دیہی علاقوں پر فضائی بم باری اور میزائل برسانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :