عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم کا نوٹس لے‘ شمیم شال

قابض بھارتی فورسز تحریک آزادی میں سرگرم حصہ لینے کی پاداش میں کشمیری خواتین کو بھی بڑے پیمانے پر اپنی چیرہ دستیوں کا نشانہ بنارہی ہیں

بدھ جولائی 15:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) حریت رہنما اور کشمیروومنز موومنٹ یو کے اینڈیورپ کی چیئرپرسن شمیم شال نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیریوں خاص طور پر خواتین پر مظالم کا نوٹس لیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شمیم شال نے والفورڑ لندن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی فورسز تحریک آزادی میں سرگرم حصہ لینے کی پاداش میں کشمیری خواتین کو بھی بڑے پیمانے پر اپنی چیرہ دستیوں کا نشانہ بنارہی ہیں۔

انہوںنے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ خاتون رہنما کو حال ہی میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ’این آئی اے‘ نے ایک جعلی اور بے بنیاد مقدمے میں اپنی دو ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کے ہمراہ نئی دلی منتقل کر دیا۔

شمیم شال نے کٹھوعہ کی کم عمر آصفہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیری بچوں کو بھی قتل اور جبر و استبداد کی دیگر کارروائیوں کا نشانہ بنارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ملکوں کو کشمیری خواتین اور بچوں کی حالت زار سے آگاہ کرنے کیلئے انکی تنظیم انٹرنیشنل جلد ایک وومنز کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔ پریس کانفرنس سے کونسلر اور سابق میئرSlough Ishrat Shah،کونسلر Asma Rathoreاورایڈووکیٹ فاطمہ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments