پشاورمیںدہشت گردی کے واقعے پر نگران صوبائی حکومت کی ہدایت پر سات رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی

بدھ 11 جولائی 2018 15:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) پشاور تھانہ یکہ توت کے علاقے میں دہشت گردی کے واقعے پر نگران صوبائی حکومت کی ہدایت پر سات رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی جس کی سربراہی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کریں گے۔ پولیس کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔جس کے مطابق پولیس اہلکار ہمہ وقت مستعد اور چوکس رہیں گے۔ مختلف مقامات پرچیکنگ سنیپ کو اور زیادہ موثر بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز بھی جاری ہیں۔الیکشن 2018 کے حوالے سے تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوزکو سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں۔متعلقہ آرپی او اور ڈی پی او کو پیشگی اطلاع پر پولیس سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تمام انتخابی اٴْمیدواران سے ازسرنو میٹنگز کرنے اوراٴْمیدواران اور کارنرمیٹنگز کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے بھی ہدایت جاری کر دی گئیں۔