سندھ کو لوٹنے والے اب ناکام ہوں گے ،مولانا راشد محمود سومرو

سندھ خوشحال ہوگا تیر اور بلے کے ٹکڑے ٹکڑے ہوں گے کتاب کامیاب ہوگی،رہنما متحدہ مجلس عمل

بدھ 11 جولائی 2018 15:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) سندھ کو لوٹنے والے اب ناکام ہوں گے ،سندھ خوشحال ہوگا تیر اور بلے کے ٹکڑے ٹکڑے ہوں گے کتاب کامیاب ہوگی ،بینظیر بھٹو،بشیر قریشی ،روپلوچولیانی کے قاتل گرفتارکرکے تختہ دارپر ہم لٹکائیں گے ،ایم ایم اے سندھ کے صدرراشدمحمودسومروکا ٹھل میں انتخابی جلسے سے خطاب تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر علامہ راشد محمودسومرونے کہاہے کہ سندھ کو لوٹنے والے اب ناکام ہوں گے ،بلے اور تیر کے ٹکڑے کریں گے اورکتاب کامیاب ہوگی وہ ٹھل کے ریاض چوک پر انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے ،جلسے میں بڑی تعداد میں کارکنان اورحامیوں نے شرکت کی اس سے قبل علامہ راشد کا بیگاری کینال پر شاندار استقبال کیاگیا اورجلوس کی صورت میں جلسہ گاہ لایاگیاجہاں علامہ راشد محمود سومرونے تقریر کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے شہید بابا ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتل گرفتارکرائے ہیں جو جلد پھانسی چڑھیں گے ،انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتے ہوئے بھی وہ اپنی قائد بینظیر بھٹوکے قاتل گرفتارنہیں کراسکے پر ہم حکومت میں آکر بینظیر بھٹو،بشیر قریشی،روپلوچولیانی اوردیگرکے قاتل گرفتارکرواکر تختہ دار پرلٹکائیں گے ،انہوںنے کہاکہ ٹھل میں اسمبلی کے رکن کے گائوں سے دس سال سے وڈیرے کے قید میں فضیلہ سرکی کو آزادنہ کرانے والے عوام کو کیا تحفظ دیں گے ،انہوںنے کہاکہ ایم ایم اے تمام ممالک سے برابری کی بنیادپر تعلقات قائم کرے گی تعلیم،روزگار کی فراہمی ،غیر ضروری ٹیکس کا خاتمہ اور زندگی کی بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں کمی لائے جائے گی ،ایم ایم اے کے ضلعی صدر اور حلقہ این اے 196کے امیدوار ڈاکٹر اے جی انصاری نے اپنی تقریرمیں کہاکہ ملک اورقوم کے حقیقی وارث محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور کردار اداکیاجائے گا ،اب عوام جھوٹے دعوے کرکے ووٹ لینے والوں سے بیزار ہوچکی ہے ،انہوںنے کہاکہ چھوٹی صنعتیں لگاکر ایم ایم اے بیروزگاری کا خاتمہ کرے گی پی ایس ٹو کے امیدوار سید شاہ محمد شاہ نے کہاکہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اقلیتوں اور ان کی عبادات کا تحفظ بھی ہمارے منشورکا حصہ ہے آئین میں موجود تمام اسلامی نکات کا تحفظ کیاجائے گا پی ایس ون کے امیدوار دیدارلاشاری نے کہاکہ عوام کو حق دلانے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں عوام ساتھ دے اس موقع پر مفتی علی حسن برڑو، جماعت اسلامی کے عبدالحفیظ بجارانی ،مولانا عبدالجبار رند،حماد اللہ انصاری اوردیگرنے بھی خطاب کیا ۔