مریم نواز کو لاہور ائیرپورٹ پر استقبالی قافلے کوبیٹی مہرالنساء کی زیرقیادت لانے کا مشورہ مل گیا

ابھی ایک بیٹی ہی کافی ہے! میں کر رہی ہوں نہ قوم کی ہر بیٹی کی نمائندگی، مریم نواز کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 11 جولائی 2018 15:38

مریم نواز کو لاہور ائیرپورٹ پر استقبالی قافلے کوبیٹی مہرالنساء کی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2018ء) ن لیگ کے ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ جمعہ کی شام 6بجکر 15 منٹ پر اتحاد ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچیں گے۔نواز شریدف کے خیال میں ان کی وطن آمد پر بڑی تعداد میں لوگ ائیرپورٹ پر اکھٹے ہوں گے۔اسی حوالے سے مریم نواز کو سوشل میٰڈیا پر ایک سوشل میڈیا صارف نے مشورہ دیا ہے کہ آپ کی بیٹی مہر النسا کو لاہور میں ن لیگ کے استقبالی قافلے کو لیڈ کرنا چاہئے۔

جس کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ابھی ایک بیٹی ہی کافی ہے! میں کر رہی ہوں نہ قوم کی ہر بیٹی کی نمائندگی۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر دلچسپ قسم کے تبصرے کیے ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بیٹیاں پاکستان کا فخر ہیں وہ محنتی اور پڑھی لکھی پاکستان کا نام روشن کرنے والی ہیں یہ چورنی کب سے قوم کی ہر بیٹی کی نمائندہ بن گئی جس نے عدالت میں جھوٹ بول کر کلیبری فونٹ میں فراڈ کر کے قوم کا رزق چھین کر لٹیرے باپ کی مددگار بنی اور سات سال جیل پائی۔

(جاری ہے)

جب ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کو ایسی نمایندگی نہیں چاہیے۔جب ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔
یاد رہے ن لیگ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کا لندن سے واپس پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔ اعلیٰ پارٹی قیادت نے اس سلسلہ میں کوئی بھی لائحہ عمل اختیار کرنے کے لئے مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کسی بھی لائحہ عمل کااعلان باہمی مشاورت کے بعد کیاجائے گا۔جب کہ سابق وزیرِاعظم اور مریم نواز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی متحرک ہو گئے ہیں۔