پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی مملکت بنانے سے ہی کشمیر کی آزادی اور عوامی مسائل حل ہونے کی ضمانت فراہم ہوسکتی ہے ‘متحدہ مجلس عمل دینی جماعتوں کا اتحاد ہے جو کشمیر کی آزاد ی سمیت نفاذ شریعت کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے اس کو کامیاب کریں تا کہ پاکستان مسائل کے گرداب سے نکلے ‘ہندوستان صرف کشمیریوں کو صفہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے

کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کا کشمیر ی کمیونٹی سمیت دیگر تقریبات سے خطاب

بدھ 11 جولائی 2018 15:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی مملکت بنانے سے ہی کشمیر کی آزادی اور عوامی مسائل حل ہونے کی ضمانت فراہم ہوسکتی ہے ،متحدہ مجلس عمل دینی جماعتوں کا اتحاد ہے جو کشمیر کی آزاد ی سمیت نفاذ شریعت کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے اس کو کامیاب کریں تا کہ پاکستان مسائل کے گرداب سے نکلے ،ہندوستان نہ صرف کشمیریوں کو صفہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے بلکہ پاکستان پر بھی مختلف محاذوں پر جنگ مسلط کر رکھی ہے ،پاکستان کے اندر تخریب کاریاں ہوں یا لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ مودی کے جارحانہ عزائم کا اظہار ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے نشست ،کشمیر ی کمیونٹی سمیت دیگر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد کشمیر میں ایک انقلاب اور نیا جذبہ ہے پاکستانی پرچموں کی بہار ہے اس انقلاب میں ہندوستان کے اندر بھی اپنے اثرات مرتب کیے ہیں اوروں دھیتی رائے ،یشونت سینا ،ہندوستان کی جامعات سمیت دیگر مقامات پر کشمیریوں کی حمایت میں آواز بلند ہوئی ہے حالیہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ میں ہندوستان کو بری طرح پوری دنیا میں بے نقاب کردیا ہے ہندوستان کے خلاف اس چارج شیٹ کو لے کر پوری دنیا میں ہندوستان کے چہرے کو بے نقاب کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کے سوا کوئی بھی بڑی پارٹی مسئلہ کشمیر کو انتخابی سرگرمیوں میں ذکر نہیں کرتیں جب پاکستانی ہی مسئلہ کشمیر کو ذکر نہیں کریں گے تو ہم دنیا سے کیا توقع رکھیں گے کہ وہ ہمارے مسئلہ پر بات کرے گی ،انہوں نے کہاکہ مضبوط اور مستحکم پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے صاف شفاف ،ایمانتدار اور دیانتدار لوگ اسمبلیوں میں پہنچیں تا کہ یہ ملک کرپشن سے پاک ہو سکے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مہاجرین کشمیر اور آزاد کشمیر کے لوگوں کے یہاں جو مسائل ہیں ان کے حل کے لیے وزیر اعظم آزادکشمیر سے بات کروں گا ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا ،انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ آزادکشمیر میں اچھا نظام حکومت قائم ہو اس کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں میرٹ پر اساتذہ بھرتی کیے جارہے ہیں ،شریعت اپیلٹ بینچ،ختم نبوت ؐ کا قانون سمیت اہم اقدامات کیے گئے ہیں جس میں جماعت اسلامی نے بھی بھرپور کردار ادا کیا گیا ہے ہماری کوشش ہے کہ آزادکشمیر تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنے اور یہاں کے مسائل حل ہوں ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بلوچستان کے عوامی کی محرومی دور کی جائے یہاں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہونے چاہیں تا کہ بلوچستان کے لوگ قومی دھارے میں شامل ہو کر پاکستان کی ترقی اور خوشخالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔