کراچی میں موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر کانفرنس 17جولائی کو ہوگی

بدھ 11 جولائی 2018 16:44

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ) کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلی پر کانفرنس اور پندرویں سالانہ انوائرنمنٹ ایکسی لینس ایوارڈز 2018کی تقریب17جولائی کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے حوالے سے فورم کے صدر محمد نعیم قریشی نے بتایا کہ اس کانفرنس میں کراچی میںموسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مسائل کا حل، شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ نعیم قریشی نے مزید کہا کہ اس موقع پر 51اداروں کو بہترین ماحولیاتی کارکردگی پر ایوارڈ بھی دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :