نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان آمد، محکمہ موسمیات نے بھی بڑی خبر دے دی

جمعہ کے روز لاہور میں شدید بارش ہو گی، نواز شریف کا جہاز لاہور کے بجائے کسی اور شہر میں لینڈ کرے گا، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 11 جولائی 2018 16:16

نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان آمد، محکمہ موسمیات نے بھی بڑی خبر ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2018ء) ن لیگ کے ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ جمعہ کی شام 6بجکر 15 منٹ پر اتحاد ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچیں گے۔تاہم اب اس حوالے سے ایک خبر سامنے آئی ہے کہ جمعے کے روز لاہور میں موسم شیدید خراب ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی دوپہر 3 بجے سے لے کر ہفتے کی شام 6 بجے تک لاہور میں شدید بارش ہو گی،جس کے باعث ریڈ الرٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

خراب موسم کے پیش نظر نواز شریف کا جہاز لاہور میں لینڈ نہیں کرے گا۔نواز شریف کے جہازکے لاہور کے بجائے کسی اور شہر میں لینڈ کرنے کے امکانات ہیں۔جب کہ دوسری طرف ن لیگ اپنے سپورٹرز کو نواز شریف کی آمد پر لاہور ائیرپورٹ پر اکھٹا ہونے کی ہدایت کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اگر بارش ہوئی تو اس صورت میں ن لیگ کے لوگوں کا اکھٹا ہونا مشکل ہو جائے گا۔کیونکہ کچھ روز قبل لاہور میں ہونے والی شدید بارش نے تباہی مچا دی تھی۔

اور لوگوں کے گھٹنوں تک پانی آ گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش کی وجہ سے نواز شریف کا جہاز کسی اور شہر میں لینڈکرے گا،جس کی وجہ سے ن لیگ کے کارکنان بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔یاد رہے ن لیگی رہنما حمزہ شہباز نے کارکنوں کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔ ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ ملک بھر سے کارکنان اسلام آباد پہنچیں اور اپنے قائد کا بھرپور طریقے سے استقبال کریں۔

تاہم نواز شریف اور مریم نواز نے 13 جولائی کو اسلام آباد کی بجائے لاہور آنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مریم نواز نے ن لیگ کے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو 13 جولائی کو نواز شریف کے استقبال کیلئےلاہور ائیرپورٹ پہنچنے کا حکم دیا ۔ جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کے انتظامات کے معاملات حمزہ شہباز سنبھالیں گے۔دوسری طرف نواز شریف اور مریم نواز اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ وہ لاہور ائیرپورٹ پر گرفتاری دیں یا اسلام آباد ائیرپورٹ پر۔ کیونکہ احتساب عدالت سے فیصلہ آنے کے بعد کوئی خاص عوامی رد عمل دیکھنے میں نہیں آیا۔اور پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال بر قرار رہی۔نہ ہی ن لیگ کی طرف سے کوئی احتجاج دیکھنےمیں آیا۔