امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پشاور دھماکے کی مذمت،

متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

بدھ جولائی 16:46

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پشاور دھماکے کی مذمت،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کی جانب جاری بیان کے مطابق سینیٹرسراج الحق نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی طرف سے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی۔