شفافیت کا اصول قوم کے ساتھ انصاف کرنے میں معاون ہو گا، افسران اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ مہارت سے کام کریں،نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی ایڈمنسٹریٹو سروس کے زیر تربیت افسروں سے ملاقات میں گفتگو

بدھ جولائی 16:51

شفافیت کا اصول قوم کے ساتھ انصاف کرنے میں معاون ہو گا، افسران اعلیٰ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ شفافیت کا اصول قوم کے ساتھ انصاف کرنے میں معاون ہو گا، افسران اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ مہارت سے کام کریں۔ بدھ کو نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے ایڈمنسٹریٹو سروس کے زیر تربیت افسروں نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں میں پاکستان اور اے جے کے کے ایڈمنسٹریٹو کے پروبیشنز افسر شامل تھے۔ وزیراعظم نے سول سروس کیڈر میں شامل ہونے پر افسروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ افسران اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ مہارت سے کام کریں، شفافیت کا اصول قوم کے ساتھ انصاف کرنے میں معاون ہو گا۔ وزیراعظم ناصر الملک نے نوجوانوں و افسروں کے سوالوں کے جواب بھی دیئے۔