قائد ا یوان راجہ ظفر الحق کی یکہ توت بم دھماکے کی مذمت

پاکستانی قوم پر عزم ہے، ملک دشمن قوتوں کو شکست ہو گی،سینیٹ میں قائد ا یوان راجہ محمد ظفر الحق

بدھ جولائی 16:51

قائد ا یوان راجہ ظفر الحق کی یکہ توت بم دھماکے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) سینیٹ میں قائد ا یوان راجہ محمد ظفر الحق نے یکہ توت بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی تخریبی کاروائیوں کے ذریعے افراتفری پھیلا کر انتخابات کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں تاہم پاکستانی قوم پر عزم ہے اور ملک دشمن قوتوں کو شکست ہو گی، انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے سیاسی کارکنوں، عام شہریوں اور خاص طور پر ہارون بلور شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندانوں کو صبر و جمیل عطا فرمائے اور دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔