منی لانڈرنگ میں پکڑے جانے والا معصوم بنا ہوا ہے،

ریمنڈ ڈیوس نے دو پاکستانیوں کو ماردیا، ایسا یورپ میں ہوتا تو اب تک جیل میں ہوتا،بے روزگاروں کو روزگار د ینا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے ، قوموں کی آبادی اتنی نہیں جتنے ہمارے بچے تعلیم سے دور ہیں،ہمارا اقلیتی معاشرہ کمزور ہوتا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا تقریب سے خطاب

بدھ جولائی 16:51

منی لانڈرنگ میں پکڑے جانے والا معصوم بنا ہوا ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ میں پکڑے جانے والا معصوم بنا ہوا ہے، ریمنڈ ڈیوس نے دو پاکستانیوں کو ماردیا، ایسا اگر یورپ میں ہوتا تو وہ اب تک جیل میں ہوتا،ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ بے روزگاروں کو روزگار دے، ، قوموں کی آبادی اتنی نہیں ہوتی جتنے ہمارے بچے تعلیم سے دور ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں اقلیتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کسی بھی کمزور طبقے کو پاکستان میں حقوق نہیں ملتے، اڑھائی کروڑ بچے سکول نہیں جاتے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں تعلیم دے، قوموں کی آبادی اتنی نہیں ہوتی جتنے ہمارے بچے تعلیم سے دور ہیں، ہم اپنے بچوں کو بہترین خوراک نہیں دے سکتے، معاشرے میں بہت بڑا ظلم ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اچھی خوراک مہیا کرے، اس ملک میں کمزور کے پاس وسائل نہیں کہ ایک طاقتور سے انصاف حاصل کر سکے، ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ بے روزگاروں کو روزگار دے، جس معاشرے میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہاں کمزور طبقہ مارا جاتا ہے، کامیاب معاشرے میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے مدینہ کی فلاحی ریاست میں سب کو یکساں حقوق حاصل تھے، جتنا مہذب معاشرہ ہوتا ہے اتنا ہی حقوق کی حفاظت ہوتی ہے، ہمارا اقلیتی معاشرہ کمزور ہوتا ہے، ریمنڈ ڈیوس نے دو پاکستانیوں کو ماردیا، ایسا اگر یورپ میں ہوتا تو وہ اب تک جیل میں ہوتا، مہذب معاشرہ وہی ہوتا ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے، بہت سے لوگ اپنے حقوق کی ڈیمانڈ کررہے ہیں،انسانوں کے حقوق ہیں، منی لانڈرنگ میں پکڑے جانے والا معصوم بنا ہوا ہے، برطانیہ میں اگر کوئی وزیراعظم منی لانڈرنگ کرتا تو وہ عوام میں نہ جاپاتا، میں انگلینڈ گیا تو وہاں فلاحی ریاست کو پایا، برطانیہ میں عام آدمی کیلئے بہترین تعلیم اور ہسپتال میں بہترین علاج مہیا کیا جاتا ہے، برطانیہ میں کتے کیلئے بھی ایک علیحدہ ہوم بنایا ہوا ہے، وہاں پر جانوروں پر بھی ظلم نہیں کیا جا سکتا، اسلام میں زکوٰة کا نظام متعارف کرایا گیا ہے تا کہ غریبوں کو بھی ان کے حقوق مل سکیں۔