دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی کیس میں جرم ثابت ہونے پر کالعدم تنظیم کے دو کارکنان کو 10سال قید کی سزا

بدھ 11 جولائی 2018 16:53

دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی کیس میں جرم ثابت ہونے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی کیس میں جرم ثابت ہونے پر کالعدم تنظیم کے دو کارکنان کو سزا سنانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ رکھنے کے کیس میں ملوث کالعدم تنظیم کے دو کارندوں کو جرم ثابت ہونے پر مجرم اقبال کو دس سال جبکہ ملزم شبیر کو پندرہ سال قید اورپچاس پچاس ہزار جرمانے کا حکم سنا دیا واضح رہے دونوں ملزمان کو پولیس نے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا ملزمان کیخلاف تھانہ گلستان جوہر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ عدالت نے دونوں ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزا اور جرمانے کا حکم سنا دیا

متعلقہ عنوان :