عدالت نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار دوملزمان کی ضمانت منظور کرلی

بدھ 11 جولائی 2018 16:53

عدالت نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار دوملزمان کی ضمانت منظور کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جنوبی کی عدالت نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار دوملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں دس دس لاکھ مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو کراچی کی مقامی عدالت میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار دوملزمان عمر اور شمشاد کی جانب سیدائر ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی عدالت میں وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ملزمان پرلگائیگئیالزامات جھوٹے ہیں اسی کیس میں دیگرملزمان کی ضمانت بھی منظور کی گئی ہیعدالت سیاستدا ہے کہ عمر اور شمشاد کی بھی ضمانت منظور کی جائے عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے دونوں ملزمان کی ضمانت کو منظور کرتے ہوئے انہیں 10,10کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ملزمان کو ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے بیرون ملک منی لانڈرنگ کرنیکیالزام میں گرفتارکیا تھا جبکہ عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں بھیج دیا تھا

متعلقہ عنوان :