نقیب قتل کیس ،مرکزی ملزم راو انوار کو سب جیل میں رکھنے کا معاملہ

عدالت نے مدعی مقدمہ کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی

بدھ 11 جولائی 2018 16:53

نقیب قتل کیس ،مرکزی ملزم راو انوار کو سب جیل میں رکھنے کا معاملہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) نقیب قتل کیس کے مرکزی ملزم راو انوار کو سب جیل میں رکھنے کا معاملہ ، عدالت نے مدعی مقدمہ کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں مرکزی ملزم راو انوار کو سب جیل میں رکھنے کے معاملے کی سماعت ہوئی عدالت میں راو انوارکیوکیل بیرسٹر عابد زبیری پیش ہوئے جبکہ مدعی کے وکیل چھٹیوں کے باعث پیش نہ ہوسکے عدالت میں آئی جیل خانہ جات ملیر اورسینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹس کی جانب سے حلف نامے جمع کرائے گئے حلف ناموں میں بتایا گیا تھا کہ راؤ انوار سب جیل میں ہے عدالت نے مدعی کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت 7 اگست تک ملتوی واضع رہے کہ نقیب اللہ کے والد محمد خان نے درخواست دائر کررکھی ہے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ راؤ انوار کو گھر میں سب جیل بنا کر رکھا گیا ہے جوغیر قانونی ہے ، محکمہ داخلہ نے بغیر کسی نوٹیفیکیشن کے راو انواز کو اس کے گھر میں رکھا ہوا ہے،نقیب کے والد نے عدالت سے استدعا کی کہ راو انوار کے گھر سب جیل قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔