الیکشن سرگرمیوں کے لیے سیاسی جماعتوں کی متبادل حکمت عملی

سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے شہر میں تشہیری مہم کے بجائے حلقوں میں مقامی سطح پر عمائدین علاقہ سے رجوع کر لیا

بدھ جولائی 16:55

الیکشن سرگرمیوں کے لیے سیاسی جماعتوں کی متبادل حکمت عملی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی رابطہ اور تشہیری مہم کا ضابطہ اخلاق سخت اور اس پر موثر عمل درآمد ہونے کے سبب شہر میں الیکشن سرگرمیوں کے لیے سیاسی جماعتوں نے متبادل حکمت عملی اختیارکرلی ہے ۔ اس متبادل حکمت عملی کے تحت سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے شہر میں تشہیری مہم کے بجائے حلقوں میں مقامی سطح پر عمائدین علاقہ سے رجوع کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس متبادل حکمت عملی کے تحت سیاسی جماعتوں کے امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں علاقوں کی اہم مذہبی اور سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف برادریوں کے عمائدین سے رابطے کر رہے ہیں اور ان سے ووٹ کے حصول کے لیے درخواست کی جا رہی ہے ۔اس کے لیے ان امیدواروں کی جانب سے عمائدین علاقہ اور اہم شخصیات کے مہمان خانوں اوطاق ، بیٹھک ، حجرہ ، ڈرائیونگ رومز میں انتخابی مہم کے لیے عوام سے رابطے کیے جا رہے ہیں ۔