الیکشن 2018 بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کا ذریعہ بن گیا

بدھ 11 جولائی 2018 16:55

الیکشن 2018 بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کا ذریعہ بن گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) الیکشن 2018 بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کا ذریعہ بن گیا ہے ۔ مختلف حلقوں میں آزاد امیدوار اپنی انتخابی مہم چلانے اور الیکشن کا کام کرنے کے لیے معمولی پڑھے لکھے نوجوانوں کی خدمات حاصل کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ نوجوان گھر گھر جا کر ووٹرز سے رابطوں کے علاوہ ان امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کے لیے الیکشن دفاتر اور علاقائی سطح پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان نوجوانوں کویومیہ بنیادوں پر 500 روپے سے 1500 روپے تک کا معاوضہ دیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :