ْسیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت آزاد امیدواروں نے پولنگ کارڈز کی پرنٹنگ کے لیے آرڈرز کر دیئے

بدھ 11 جولائی 2018 16:59

ْسیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت آزاد امیدواروں نے پولنگ کارڈز کی پرنٹنگ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) سیاسی اور مذہبی جماعتو ںسمیت آزاد امیدواروں نے پولنگ کارڈز کی پرنٹنگ کے لیے آرڈرز کر دیئے ہیں ۔ ان پولنگ کارڈز کی تیاری کے بعد پولنگ اسٹیشنوں کے کے مطابق ان کو بھرنے کا کام شروع کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

یہ کارڈز 20 جولائی کے بعد گھر گھر تقسیم کیے جائیں گے ۔ ان پولنگ کارڈز پر ووٹر کا نام اور دیگر معلومات درج ہوں گی ۔ ان پولنگ کارڈز کی تیاری کے لیے کارکنوں کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں جبکہ آزاد امیدوار پڑھے لکھے نوجوانوں کی خدمات حاصل کررہے ہیں ۔تاہم یہ مرحلہ تمام جماعتوں کے لیے آسان نہں ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :