سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ بچوں کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر آئی جی سندھ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم

بدھ 11 جولائی 2018 16:59

سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ بچوں کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر آئی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ بچوں کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر آئی جی سندھ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 16اگست تک ملتوی کردی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ بچوں کی بازیابی کے لیے مختف درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں پولیس حکام کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔

عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ کومسترد کردیا ۔

(جاری ہے)

عدالت میں وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ بہت سارے بچوں کی پولیس ایف آئی آر نہیں کرتی ۔ابھی تک 6 بچوں کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے ۔عدالت نے حکم دیا تھا کہ ایک ایس ایس پی لیول کا افسر اس کیس کو دیکھے لیکن دو پیشیوں کے بعد وہ افسر پیش نہیں ہوتے۔ لواحقین کے ساتھ پولیس اسٹیشنس میں بدسلوکی کی جاتی ہے۔ عدالت نے پیش کی جانے والی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو حکم دیا کہ بچوں کی بازیابی سے متعلق رپورٹ پیش کریں عدالت نے مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی