Live Updates

آصف زرداری پر جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ،پیپلزیوتھ آرگنائزیشن

بدھ 11 جولائی 2018 16:59

آصف زرداری پر جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ،پیپلزیوتھ آرگنائزیشن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے ترجمان تیمور علی مہر نے کہاکہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما آصف علی زرداری اور محترمہ فریا ل تالپور کے خلاف جھوٹے اور سیاسی مقدمات بناکر پیپلزپارٹی کو انتخابات سے باہر رکھنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ،مخالفین چاہتے ہیں کہ ہم ان کے لیے میدان کھلا چھوڑ دیں ،پیپلزپارٹی کے ساتھ ہونے والی سازشیں کوئی نئی بات نہیں ہے ماضی میں بھی آصف زرداری متعدد جھوٹے مقدمات سے باعزت بری ہوتے رہے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوںنے کراچی میں پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی آفس سے جار ی بیان میں کیا، انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی آصف زرداری کی مدبرانہ سیاست اوربلاول بھٹو کی قیادت میں تاریخی کامیابی حاصل کریگی، لیاری میں جن انتہا پسندوں نے بلاول کے قافلے پرحملہ کیا اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا،مگر جس انداز میں لیاری کے جیالوں نے شدت پسندوں کا راستہ روک کر بلاول کی ریلی کو کامیاب بنایا ہے اس کے لیے ہم لیاری کے لوگوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں ، انہوں نے کہاکہ ہمیں کسی سے کوئی خطرہ نہیں ملک بھر کے حالات کیسے ہو کامیابی پیپلزپارٹی کے قدم چومے گی ،لیکن اگر پیپلزپارٹی کی کامیابی کارزلٹ بدلنے کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کرینگے، انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹوشہید بے نظیر کی سیاسی بصیرت کو آگے لیکر بڑھ رہے ہیں ،ملک کی موجودہ سیاست میں منفی رویوں کی ذمہ دار تحریک انصاف ہے ،اس ملک کی نوجوان نسل نے گالی اور الزام تراشیوں کی سیاست کو مسترد کردیاہے ، انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان کی نوجوان نسل کے نمائندے بن کر ابھرے ہیں،بلاول بھٹو کارکنوں ،مزدوروں اور ہاریوں کا خیال رکھنے والے لیڈر ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات