ْتمام ترقیاتی سکیموں کی رپورٹ جلد تیارکرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں، ڈائریکٹر لائیو سٹاک

بدھ 11 جولائی 2018 17:02

سرگودھا۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) ڈائریکٹر لائیوسٹاک سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر نوید احمد نیازی نے تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ تمام ترقیاتی سکیموں کی رپورٹ جلد تیار کریں، سرگودہا ڈویژن میں تقریبا تین لاکھ پچاسی ہزار کے قریب رجسٹرڈ فارمرز ہیں جو محکمہ لائیوسٹاک کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں، غربت مکاؤ سکیم کے تحت 2019 غریب خواتین میں بڑے جانور اور 1513 خواتین میں چھوٹے جانور تقسیم کئے جاچکے ہیں، ہر تحصیل کی سطح پر موبائل ویٹرنری ہسپتال موجود ہیں جو گاؤں گاؤں جاکر مویشی پال حضرات کو سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :