شجرکاری مہم کے دوران ضلع میں چار لاکھ پودے لگائیں جائیں گے،ڈی سی

بدھ 11 جولائی 2018 17:02

سرگودھا۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ انسانی بقا کیلئے سر سبز ماحول پانی و خوراک کی طرح اہم ہے جس طرح ماحولیاتی تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں ، تشویش ہے کہ یہ سر زمین آئندہ نسل کے رہنے کے قابل نہیں رہے گی، عوام کو جنگلات کے اغراض اور اہمیت کے بارے میں آگاہی دیں تاکہ ماحول کو انسان دوست بنایا جا سکے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پندرہ جولائی سے شروع ہونے والی شجرکاری مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حالیہ شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر میں چار لاکھ پودے لگائیں جائیں گے، جن میں سے محکمہ تعلیم کے تمام سکولوں ، محکمہ صحت کے تحصیل ہسپتالوں ، بنیادی ہیلتھ مراکزمیں فی سکول و مرکزساٹھ پودوں کا ہدف مقر ر کیا گیا ہے، انہوںنے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ ان پودوں کی کاشت کی مانیٹرنگ کریں جبکہ تمام ادارے ان کی نشوو نما کی طر ف خصوصی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلات یہ پودے بلا معاوضہ فراہم کریگا، انہوںنے تمام اسسٹنٹ کمشنرں کو پودوں کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی، انہوںنے مزید ہدایت کی کہ ان پودوں کی افزائش کی تصاویر ریکارڈ کی جائیں اورانہیں اداروں کی کارکردگی کاحصہ بنایا جائے ، انہوںنے کہا کہ ان پودوںکی آبیاری کی مانیٹرنگ وہ خود کریں گے، انہوںنے محکمہ جنگلات کو نہروں اور سڑکوںکے کناروں پر درخت لگانیکی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :