جا نو رو ں میں خورا ک کی کمی دور کر نے کیلئے جوا ر کا شت کی جائے، زرعی ما ہر ین

بدھ 11 جولائی 2018 17:04

سلانوالی۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) زرعی ماہرین نے جو ار کے کاشتکاروں کو آ گا ہ کیا ہے کہ جا نو روں میں خورا ک کی کمی کو دور کر نے کیلئے جو ار کی کا شت کریں کیو نکہ جوار گرمیوں کا اہم اور جانوروں کا پسندید ہ چارہ ہے، جوار گر می اور خشکی برداشت کر لیتی ہے ا سی لئے پنجاب کے اکثر علاقوں میں کامیا بی سے کا شت کی جاسکتی ہے، ما ہر ین نے ا ے پی پی کو بتایا کہ جوار کی بہتر اور بھرپور پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ کی سفارش کردہ اقسا م جے ا یس 2002ہیگاری، جے ایس 263، چکوال جوار 2011 کا شت کریں، ما ہر ین نے مز ید بتا یا کہ جوار ہلکی کلر اٹھتی ز مین پر بھی کا شت کی جا سکتی ہے لیکن ز یا د ہ پیداوار لینے کیلئے بھاری میرا زمین جہاں پا نی کا نکاس اچھا ہو بہتر ہو تی ہے ۔

متعلقہ عنوان :